Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونف کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

سونف کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد
سونف

کیا آپ سونف کے ان حیران کن فوائد سے واقف ہیں؟

ہمارے باورچی خانوں میں متعدد اجزاء ایسی موجود ہوتی ہیں جو قدرتی طور پر ہمارے جسم پر ٹھنڈک کا اثر چھوڑ سکتی ہیں، ان میں سے ایک سونف بھی ہے۔

سونف کا ایک انوکھا ذائقہ ہوتا ہے جو آپ کو صحت کے بہت سے دیگر فوائد پیش کرسکتی ہے۔

 کافی مقدار میں پانی اور مشروبات پینے کے علاوہ، آپ کو اپنی غذا میں ایسی اشیاء شامل کرنی چاہئیں جو آپ کے جسم کو اندرونی طور پر ٹھنڈا رکھ سکیں۔

 سونف کی چائے:

اگر آپ چائے کے شوقین ہیں تو سونف کی چائے آزمائیں۔

Advertisement

 یہ آپ کا ہاضمہ بہتر بنانے اور ہارمونز کو منظم کرنے میں مدد کرے  گی، آپ اپنی روزمرہ کی چائے کو اس فائدہ مند اور مزیدار چائے سے تبدیل کرسکتے ہیں۔

سونف کا شربت:

غذائیت کے ماہرین نے حال ہی میں سونف کا شربت پینے کے فوائد بتائے ہیں۔

 سیلینیم اور زنک جیسے اہم معدنیات کا ایک زبردست ذریعہ، سونف کا شربت ہارمونل توازن برقرار رکھنے میں  مدد کرتا ہے۔

کھانا کھانے کے بعد سونف کا استعمال:

سونف کو صدیوں سے ’مس فریشینر‘ کہا جاتا ہے۔

Advertisement

آپ سونف کو کھانے کے بعد چبا سکتے ہیں، یہ نظام ہاضمہ کو بڑھاوا دے گی اور آپ کو تر و تازہ احساس دلوائے گی، اس سے آپ کو گیس اور متلی جیسے مسائل کی شکایت بھی نہیں ہوگی۔

سونف کا پانی:

زیرہ پانی کی طرح، آپ سونف کا پانی بھی تیار کرسکتے ہیں۔

 یہ گیس کے مسائل کو کم کرے گا اور آپ کے ہاضمہ کو اچھی صحت مند رکھے گا، آپ اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے دن کا آغاز سونف کے پانی سے کرسکتے ہیں، اس موسم گرما میں اس کولنگ اجزاء کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے محروم نہ ہوں۔

مختلف کھانوں میں سونف کا استعمال:

آپ سونف کا پاؤڈر بھی مختلف کھانوں اور مشروبات میں شامل کرسکتے ہیں۔ گرمی کی مشہور ٹھنڈائی کو بنانے کے لیے سونف کا پاؤڈر دودھ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

 آپ کسی بھی سوئٹ ڈش میں سونف پاؤڈر شامل کرکے اُس کا مزہ دوبالا کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر