
مشہور گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے عمران خان پر غصہ آتا تھا مگر اب ان پر ترس آتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد گلوکار جواد احمد کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
مشہور پاکستانی گلوکارجواد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو کچھ لوگوں نے غلط مشورے دیے ہیں، ان کی حرکتیں دیکھ کر غصہ آتا تھا لیکن اب مجھے ان پر ترس آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا کہ کیونکہ ایک زمانے میں یہ مجھے بہت اچھے لگتے تھے۔
جواد احمد نے کہا کہ امریکا کا نام لے کر عمران خان نے پاکستان کو بہت بڑے خطرے میں ڈال دیا ہے، امریکا کے ساتھ آپ کے دفاعی اور تجارت کے معاملات ہیں، یہ ایسا بوجھ ہے جسے اتارنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دی تھی۔
عمران خان کوآنےوالےوقت میں پھانسی بھی ہوسکتی ہےاورعمرقیدبھی۔مجھےیہ کہتےاچھانہیں لگ رہاکیونکہ ایک زمانےمیں مجھےیہ اچھےلگتےتھےمگرمیرےاس تجزیےکی عقلی بنیادیں ہیں۔ایساہونےپروہ سبPTIکےوزیرمشیرسپورٹرزاسکےقصوروارہوں گےجوانکوایسی احمقانہ حرکتوں کی شہ دےرہےہیں۔میرایہ وڈیومیڈیاکےلئےبھی ہے۔ pic.twitter.com/sKgEYl1Oj6
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) April 3, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News