Advertisement
Advertisement
Advertisement

باہو بلی اداکار پربھاس کے مداحوں کے لیے بری خبر، شوٹنگ کے دوران زخمی

Now Reading:

باہو بلی اداکار پربھاس کے مداحوں کے لیے بری خبر، شوٹنگ کے دوران زخمی
Prabhas Salaar

سپر ہٹ فلم باہو بلی کے اداکار پربھاس نے مداحوں پر ایسا جادو چلایا ہے کہ ان کے مداح انہیں اب صرف باہو بلی کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔

مداح انہیں ہمیشہ فٹ اور فائن دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم اداکار سے جڑی ایک خبر نے ان دنوں فینز کو پریشان کر رکھا ہے۔

دراصل پربھاس کے مداح ان کی فلم ’”سالار”‘ کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے ہیں۔

لیکن فلم کا انتظار کرنے والوں کے لیے اس وقت ایک مایوس کن خبر سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق “سالار” کی عکس بندی کے دوران پربھاس کو چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کی آنے والی فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

Advertisement

بتایا جا رہا ہے کہ پربھاس کی چوٹ کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں مزید دو ماہ لگیں گے، جس کی وجہ سے فلم کے حوالے سے یہ سخت فیصلہ لینا پڑا۔

پربھاس کا علاج سپین میں چل رہا ہے۔ اداکار اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے علاج کے لیے اسپین روانہ ہوگئے تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ان کی سرجری ہوئی تھی جس سے وہ ابھی تک صحت یاب ہو رہے ہیں۔

اس خبر کے بعد اداکار کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ویسے آپ کو بتاتے چلیں کہ پربھاس کے پاس اس وقت کئی فلمیں ہیں۔

ان میں بڑی فلمیں جیسے ’آدی پورش‘، ’پروجیکٹ کے‘ اور ’روح‘ شامل ہیں۔

Advertisement

پربھاس ایک اور فلم میں بھی کام کریں گے، جس کی ہدایت کاری ’بھلے بھلے ماگادیوائے‘ فیم ماروتھی کریں گے۔

فلم ”سالار” کی بات کریں تو یہ ایک ایکشن فلم ہونے والی ہے، جس میں پربھاس کے ساتھ شروتی ہاسن نظر آئیں گی۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم اپنے مقررہ سال کے مطابق ریلیز ہونے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر