Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، یمن تنازع کے حل کے لیے خلیج تعاون کونسل کا اجلاس جاری

Now Reading:

سعودی عرب، یمن تنازع کے حل کے لیے خلیج تعاون کونسل کا اجلاس جاری

خلیج تعاون کونسل کے زیر اہتمام سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یمن تنازع کے حل کے لیے مشاورتی اجلاس چھٹے روز بھی جاری رہا۔

ریاض میں یمنی فریقین کے درمیان مشاورت میں شریک سیاست دانوں نے سیاسی، عسکری، سکیورٹی اور اقتصادی امور پر بات چیت میں اہم پیش رفت کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

ایک رہنما نے العربیہ اور الحدث چینلز کو بتایا ہے کہ منی ورکنگ گروپس نے یمن کو سیاسی طور پر درپیش چیلنجز پر بات چیت کی۔ خاص طور پر حوثی ملیشیا کی مداخلت اور اس کی جانب سے قیامِ امن کی کوششوں میں رکاوٹ کے حوالے سے فریقین کے نظریات اور خیالات میں قربت پیدا کرنے اور اختلافات کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاسوں میں عدم توازن اور بدعنوانی کے محور کی نشاندہی کرتے ہوئے سکیورٹی، عسکری اور اقتصادی صورتحال کی تشخیص پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس کا مقصد انسانی ہمدردی، سماجی اور میڈیا چیلنجز پر بات کرنے کے علاوہ ان مسائل کو ترجیح دینا ہے جن کے فوری حل کی ضرورت ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل عبدہ مجالی نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے مارب، تعز اور حدیدہ کے محاذوں پر متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے اقوام متحدہ کے اعلان کردہ جنگ بندی کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔

یمنی فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق بھی کی ہے جو اخبار الشرق الاوسط کی طرف سے رپورٹ کی گئی تھی۔ خبر کے مطابق حوثی ملیشیا نے جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور یمنی فوج نے حوثی باغیوں کی متعدد کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر