Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس صحت بخش پھل کو افطار کا حصہ ضرور بنائیں

Now Reading:

اس صحت بخش پھل کو افطار کا حصہ ضرور بنائیں

گرمیاں اپنے ساتھ ایسے پھلوں کی بہار لے کر آتی ہیں جو اس موسم کے اثرات سے تحفظ دینے کے ساتھ بیش بہا طبی فوائد بھی رکھتی ہیں ان ہی میں تربوز بھی شامل ہے۔ قدرت نے اس پھل کو پانی کے ساتھ کئی صحت بخش خصوصیات سے نوازاہے۔

تربوز میں 98 فیصد پانی جبکہ 2 فیصد گلابی رنگ کا اسفنج نما پھل موجود ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے گرمیوں کا بادشاہ یا گرمی کا دشمن کہاجاتا ہے۔ اسی لئے تربوز کو افطاری میں شامل رکھنا فوری توانائی بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی اس کے طبی خواص سے آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

اس حقیقت سے انکار نہیں کہ تربوز پانی کی وافر مقدارکی بنا پر ٹھنڈی تاثیر رکھتا ہےاس طرح یہ جسم میں پانی کے تناسب کو برقرار رکھنے کے ساتھ  درجہ حرارت بڑھنے کی صورت میں اسے ٹھنڈا رکھتا ہے بلکہ اسے دیکھنے سے ہی ایک طرح کی راحت کا احساس ہوتا ہے۔

Advertisement

تربوز میں پانی کی کثیر مقدار کے ساتھ کئی صحت بخش اجزاء جیسے لائیکوپین، پوٹاشیم، فائبر، چینی، وٹامن اے، سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، امائنوایسڈ اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔

 موسم گرما میں روزے کی وجہ جسمم میں پانی کی کمی ہونا عام بات ہے تاہم تربوزکوافطاری کا حصہ بنانے سے جسم میں پانی کی کمی کو فوری بحال کیا جاسکتا ہے، ساتھ ہی بیشمار طبی فائدے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

بہتر نظام ہاضمہ

اس پھل کو غذا میں شامل رکھنا نظام انہضام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا کیوںکہ اس میں پانی کی وافر مقدار کے ساتھ فائر بھی موجود ہوتا ہے جو آنتوں کی افعال کی بہتر انجام دہی میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ قبض کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھے

Advertisement

تربوزکا شماران پھلوں میں ہوتا ہے جو پیاس بجھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پانی کی مقدارزیادہ ہونے کی بنا پر یہ ہیٹ اسٹروک سے بھی بچاتا ہے گرمی کے دیگر مسائل جیسے جلن وغیرہ سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

 جسمانی توانائی میں اضافہ کرے

جسم کو توانائی کے لئے وٹامن بی کی ضرورت  ہوتی ہے اور تربوز وٹامن بی کے ساتھ دیگر صحت بخش اجزاء کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے، یہ کم کیلیوریز لئے مگر توانائی سے بھرپور ہوتا ہے اس طرح آپ دن بھر جسمانی طور پر متحرک رہتے ہیں ساتھ ہی اس میں موجود پوٹا شیم دن بھر کام کاج کے دوران تھکاوٹ کا احساس نہیں ہونے دیتا۔

شریانوں اور ہڈیوں کو صحت مند بنائے

تربوز میں لائیکوپین نامی جز خون کی شریانوں کو صحت مند رکھ ان کے افعال کو بہتر بناتا ہے جب خون کی روانی بہتر ہوگی تو بلڈ پریشر بھی توازن میں رہے گا۔ جبکہ یہی جز آکسی ڈیٹیو اسٹریس کو کم کرتا ہے جو ہڈیوں کی کمزوری کا سبب بنتا ہے۔ اس اہم پھل میں پوٹاشیم کی موجودگی جسم میں کیلشیم کی سطح کو برقرار رکھنے میں مددفراہم کرتی ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کی ضامن ہے۔

جسمانی چربی میں کمی

Advertisement

تربوزمیں ایک جزسٹرولائن پایا جاتا ہے جو خلیات میں چربی کے جمع ہونے کی شرح کم کرتا ہے، واضح رہے کہ سٹرولائن ایسا امینو ایسڈ ہے جو کہ جسم میں جاکر آرجنین میں بدل جاتا ہے جو گردوں کے بہتر افعال کے لئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔  سٹرولائن فیٹ سیلز میں ایسی سرگرمیوں کو روکتا ہے جو کہ جسم پر چربی بڑھنے کا باعث بنتی ہے اس طرح توند سے نجات بھی ممکن ہوتی ہے۔

ورم کش

اس حیرت انگیز پھل میں فلیونوئڈز، کیروٹین اور دیگر اجزاء پائے جاتے ہیں، کیروٹین جسم میں ورم کی سطح میں کمی لانے اور مضر صحت اجزاءسے نجات میں مدد دیتا ہے۔ اس میں شامل tripterpenoid بھی ورم کش ہوتا ہے اور ایسے انزائمے روکتا ہے جو کہ جسمانی ورم کا باعث بنتا ہے

جگر اور گردوں کے لئے مفید

تربوزاپنے صحت بخش اجزاء کی بناپر پیشاب کی روانی میں اضافہ کرتا تاہم گردوں پر بوجھ نہیں ڈالتا۔ اسی طرح یہ پھل جگر کے افعال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جگر میں فاسد مودوں جیسے امونیا کے اخراج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ جس میں خرابی کی صورت میں اضافی سیال مواد بڑھتا ہے جو گردوں پر دباﺅکا باعث بنتا ہے۔

دمہ سے تحفظ کے لئے

Advertisement

تربوز میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکوپین قوت مدافعت بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے اس طرح جسم نزلہ زکام اور فلو کی صورت میں اپنا دفاع بہتر انداز میں کرتا ہے جبکہ یہ بچوں میں دمہ کی علامات کو بھی کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر