
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے سول مارشل لاء لگا دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کل کو تحریک عدم اعتماد کسی حکومت کے خلاف نہیں لاسکتے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی گورننس کا مذاق بن رہا ہے، عمران خان نے اپوزیشن کے کروڑوں ووٹرز کی توہین کی۔
رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہورہی ہے، عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے سول مارشل لاء لگا دیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آئینی بحران میں گرچکاہے، عمران خان نے چین پر الزامات لگاکر سی پیک کوتباہ کیا، 4 سالوں میں ایک ڈالر کا نیامنصوبہ سی پیک میں نہیں آسکا۔
انہوں نے کہا کہ آئین شکنی کا مجرم عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ پائے گا، عمران خان نے ملکی معیشت داؤ پر لگا دی، آخری گیند تک کھیلنے والے وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ گئے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ آئین شکنی پر مضبوط قدم نہ اٹھایا تو چوروں کے دروازے کھل جائیں گے، سپریم کورٹ نے مضبوط فیصلہ نہ دیا تو ہر کوئی ہٹلر بن جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News