Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردے کے قریب رگوں کو جلا کر بلڈ پریشر ختم کرنا ممکن

Now Reading:

گردے کے قریب رگوں کو جلا کر بلڈ پریشر ختم کرنا ممکن

اگرچہ یہ عجیب اور غیرروایتی طریقہ علاج لگتا ہے لیکن بعض افراد کا بلڈ پریشر تمام اقسام کی ادویہ اور طریقہ علاج سے بھی کنٹرول نہیں ہوتا۔ اب آس کا ایک علاج یہ سامنے آیا ہے کہ ریڈیائی امواج سے گردے کے قریب بعض اعصاب اور رگوں کو جلاکر بلڈ پریشر کی اس ڈھیٹ کیفیت کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

ہم عشروں سے جانتے ہیں کہ گردے کے اطراف کے بعض اعصاب اور نسیجیں بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اب ماہرین نے ایک طریقہ دریافت کیا ہے جسے “رینل ڈینرویشن” کہا جاتا ہے۔ اس میں ران کی سب سے اہم شریان (آرٹری) میں تار ڈال کر گردوں کی رگوں تک پہنچا جاتا ہے۔ پھر وہاں ریڈیائی امواج پھینکی جاتی ہیں جو رگوں کی دیواروں پر اثر انداز ہوکر ان کی سرگرمی کو روکتی ہیں۔

اگرچہ اس کے کچھ تجربات کئے گئے ہیں لیکن ڈیٹا اور افادیت کی شدید قلت ہے۔ اس ضمن میں جرمنی جی سارلینڈ یونیورسٹی کے فیلکس محفوظ اور ان کے ساتھیوں نے ایسے 80 افراد جمع کئے جن کا بلڈ پریشر بہترین ادویہ سے بھی ٹھیک نہیں ہورہا تھا۔ انہیں دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا 38 افراد کو”رینل ڈینرویشن” سے گزارا گیا اور بقیہ کو صرف کنٹرول گروپ میں رکھ کر ادویہ دی گئیں۔

 تجربے سے قبل تمام شرکا کا اوسط بلڈپریشن 180 اور 150 تھا ۔ لیکن “رینل ڈینرویشن” کے عمل سے گزرنے والے افراد میں بلڈ پریشر اوسط دس اور  5.9 کم دیکھی گئی۔ تاہم بعض شرکا نے کہا کہ وہ اس کے ساتھ ساتھ ادویہ بھی کھاتے رہے تھے۔

اگرچہ شرکا کی تعداد کم ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ رینل ڈینرویشن کا عمل بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر