Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی نژاد امریکی آغا صالح کا نیویارک میں گورنر کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

Now Reading:

پاکستانی نژاد امریکی آغا صالح کا نیویارک میں گورنر کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

 امریکی ریاست نیویارک میں گورنر کے الیکشن میں پاکستانی نژاد امریکی آغا صالح نے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آغا صالح پیشہ کے اعتبار سے انجینئر ، پاکستانی اور ساؤتھ ایشین کمیونٹی کے معروف بزنس مین اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں ۔

آغا صالح پہلے مسلمان اور پاکستانی ہوں گے جو امریکہ کی اس اہم ترین ریاست کے سب سے بڑے عہدے یعنی گورنر کا انتخاب لڑنے جارہے ہیں۔

آغا صالح ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے گورنر کے ابتدائی پرائمری الیکشن میں اتریں گے اور کامیابی کی صورت میں پہلے پاکستانی یا مسلمان امیدوار کے طور پہ گورنر کے منصب کے  لیے امیدوار ہوں گے۔

آج نیویارک کے معروف علاقے جیکسن ہائٹس میں انہوں نے اپنے امیدوار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ پچیس سال سے نا صرف ساؤتھ ایشین کمیونٹی بلکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے  لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور ان کی مختلف امور میں رہنمائی بھی کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وہ نیویارک کے باسیوں کی بہتر تعلیم صحت اور خصوصاً انسانی حقوق کے حوالے سے ایک جامع پروگرام کے ساتھ سامنے آرہے ہیں ۔

آغا صالح کا کہنا تھا کہ نیویارک کے 27 ڈسٹرکٹس ہیں جن میں ایک کثیر تعداد ساؤتھ ایسٹ کمیونٹی کی ہے مگر ان کے مسائل کے حل پہ کسی کی بھی توجہ نہیں رہی لیکن ان کے آنے کے بعد سے ایسا نہیں رہے گا۔

آغا صالح نے نیویارک کے معروف پاکستانی علاقے جیکسن ہائٹس کے ایک حصے  کو علاقے میں رہنے والوں کے لیے مختص کروانے میں اہم کردار ادا کیا جہاں مختلف تہواروں اور عوامی اجتماعات کے لیے رنگ  و نسل اور مذہب سے بالا ہو کر تمام کمیونٹیز اپنے اجتماعات کرتی ہیں ۔

آغا صالح ایک متحرک نیویارکر ہیں اور وہ کوئنز کاونٹی بورڈ کے 2015 سے 2019 تک ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر