لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں پھر کیوں نہ اس کی بہتر حفاظت کی جائے، اسی سوچ کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بازارمیں دستیاب مہنگی کریموں کا انتخاب کرتی ہیں تاکہ چہرے کے حسن کو مزید بڑھایاجاسکے۔
تاہم موجودہ زمانےمیں کچن کو اس مقصد کے لئے استعمال کیا جانے لگا ہے اس میں موجود کئی مصالحے جبکہ کچھ پھل اور سبزیاں اب جلد کی حفاظت کے لئے استعمال کی جانے لگی ہیں بلکہ ان ہی کو چہرے کی جلد سے جڑے تمام مسائل کا بہترین حل بھی تصور کیا جاتا ہے جو کہ غلط بھی نہیں ہے۔
اس کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ یہ سب مضر کیمیکل سے پاک ہونے کے ساتھ ہی سارا سال بازار میں ارزاں قیمتوں میں دستیاب ہوتی ہیں جبکہ بہت ساری تو آپ کو کچن ہی میں مل جاتی ہیں۔
اگر آپ کا شمار بھی ایسی ہی خواتین میں ہوتا ہے جو چہرے کی حفاظت اور رنگت نکھارنے کے لئے گھریلوں اجزاء سے ماسک تیار کرتی ہیں اور سوشل میڈیا پر جلد کی حفاظت کے لئے بتائے جانے والی ہر معلومات کو درست جان کر استعمال شروع کر دیتی ہیں تو آپ غلطی پر ہیں۔
ہرانسان کی جلد دوسروں سے مختلف ہوتی ہے ہوسکتا ہے ایک ٹوٹکہ آپ کی دوست کے لئے بہترین ہو لیکن وہ آپ کی جلد کے لئے موزوں نہ ہو۔ اسی طرح چند اشیاء کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے اسے چہرے کی جلد پر استعمال کرنا مفید ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں یہاں پر چند ایسی اشیاء کا ذکر کیا جارہا ہے۔
وجیٹیبل آئل
اسے جلد پر مؤئسچرائزر طور پر استعمال کیاجاتا ہے یہ کسی حد اس مقصد کو پورا بھی کرتا ہے لیکن یہ آپ کی جلد کی گہرائی میں جاکر جلد کے کھلے مساموں کو بند کر سکتا ہے اس طرح جلد پرایکنی کے ساتھ داغ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
سیب کا سرکہ
سیب کے سرکہ کوچہرے کے لئے ماسک اور ٹونر میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ بلیک ہیڈز نکالنے کے لئے اسے موزوں ترین قرار دیا جاتا ہے جوکہ مکمل طور پر غلط تصور ہے۔ سیب کا سرکہ بہت زیادہ تیزابیت رکھتا ہے اسے جلد پر براہ راست استعمال کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں، یہاں تک کہ جلد پر جلن کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
گرم مصالحہ
گرم مصالحہ بہت سارے مصالحہ جات کو پیس کر ایک پاؤڈر کی شکل میں تیار کیا جاتا ہے اسے کھانے میں شامل رکھنا پکوانوں کی شان اور ذائقہ کو بڑھاتا ہے لیکن چہرے پر اس کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیو نکہ اس میں شامل کچھ مصالحےبہت تیکھے اور تیز تاثیر رکھتے ہیں اس طرح یہ جلد پر ریشیز اور جلن کا باعث بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
