انٹرنیشنل کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں 100 یا اس سے زائد میچزکھیلنا تقریباً ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔
دنیائے کرکٹ میں ایسے کئی کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے کسی ایک یا دو فارمیٹس میں 100 یا اس سے زائد میچز کھیلے ہیں تاہم تینوں فارمیٹس میں 100 یا اس سےز ائد میچز کھیلنے کا اعزاز صرف ایک کھلاڑی کے پاس ہے۔
نیوزی لینڈ کے سابق لیجنڈری بلے باز روس ٹیلر تمام فارمیٹس میں 100 سے زائد میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے 236 ایک روزہ، 112 ٹیسٹ اور 102 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
روس ٹیلر ٹیسٹ اور ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
ون ڈے میں وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے 21 سنچریز بناکر سب سے آگے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں وہ 19 سنچریز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
