Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیوٹن جنگی مجرم قرار، مقدمہ چلایا جائے، جو بائیڈن

Now Reading:

پیوٹن جنگی مجرم قرار، مقدمہ چلایا جائے، جو بائیڈن

یوکرینی قصبے بُوچہ میں دریافت شدہ اجتماعی قبر کی وجہ سے اس جنگ کے خلاف پوری دنیا میں غم و غصے کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے۔ عالمی طاقتیں اس معاملے پر روس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جو بائیڈن نے بُوچہ میں کئی شہریوں کی ہلاکت اور اس واقعے کے تصویری شواہد سامنے آنے کے بعد شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر کا  مزید کہنا تھا کہ انہیں اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنا ہیں تاکہ روس کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جا سکے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے بُوچہ میں ہونے والی ہلاکتوں کو یوکرینی عوام کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ تاہم روس کی جانب سے بُوچہ میں اجتماعی قتل سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے اور یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ یہ خود یوکرین کی جانب سے روس کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔

ادھر امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس جنگی جرم کی تفتیش کے لیے مختلف ذرائع سے معلومات جمع کر رہے ہیں اور یہ معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے ان خدشات کا اظہار بھی کیا کہ روس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت اس معاملے کی شفاف چھان بین کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ تاہم جیک سلیوان  نے کہا کہ امریکہ کو اس اجتماعی قتل کو نسل کشی قرار دینے سے پہلے ابھی مزید شواہد اور چھان بین کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر