Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کشمیری نوجوانون کو پلوامہ کے علاقے آریگام ترال میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

گزشتہ روزبھی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران  ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مارچ میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ چار خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا جبکہ دو مکان تباہ کر دیے۔

بھارتی پولیس،فوجیوں اور بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اس عرصے میں محاصرے اور تلاشی کی 143 کارروائیوں کے دوران 96 شہریوں کو گرفتار کیاجن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلبا تھے۔

رپورٹ کے مطابق  گرفتار کیے جانے والوں میں متعدد کے خلاف کالے قوانین یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر