پاکستان سمیت دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ٹریفک حادثات ہوتے ہیں۔
دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے کئی سخت قوانین بھی بنائے گئے ہیں تاہم گاڑیوں کی بڑھتی تعداد اور خطرناک ڈرائیونگ کے سبب حادثوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ٹریفک حادثات نہ صرف مالی نقصان کا شاخسانہ ہوتے ہیں بلکہ اس میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔
ایسے میں سخت قوانین کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور اجاگر کرکے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے بھی ایسے ہی ایک اقدام کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے ایک نصیحت آمیز پیغام جاری کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حد رفتار سے تجاوز نہ کریں، یہ عمل جان لیوا ہو سکتا ہے۔ یاد رکھیں آپ کے پیارے گھر پر آپ کے انتظار میں ہیں‘۔
حد رفتار سے تجاوز نہ کریں، یہ عمل جان لیوا ہو سکتا ہے۔ یاد رکھیں آپکے پیارے گھر پر آپکے انتظار میں ہیں۔#IslamabadPolice #RoadSafety pic.twitter.com/odeAXaGNS8
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 6, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
