Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین اسٹوکس کی کرکٹ میں واپسی تاخیر کا شکار

Now Reading:

بین اسٹوکس کی کرکٹ میں واپسی تاخیر کا شکار

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس گھٹنے کی انجری کے باعث بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

انگلینڈ کے نائب کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ موسم گرما کے لیے اس وقت تک کوئی منصوبہ نہیں بنا سکتے جب تک کہ ان کے گھٹنے کی تکلیف کا اندازہ لگانے کے لیے اسکین نہیں کرایا جاتا۔

کاؤنٹی میں ڈرہم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کی حالیہ سیریز میں شکست کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جمعرات سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف موسم گرما کا پہلا ٹیسٹ جون کے آغاز میں شیڈول ہے۔

 بین اسٹوکس نے کہا کہ جب تک میری انجری کے حوالے سے مثبت رپورٹس نہیں آتی اس وقت تک پریکٹس سیشن میں حصہ لینا انتہائی مشکل ہے۔

Advertisement

برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے مزید کہا انجری کے بعد پتہ چلا کہ کیا ہو رہا ہے، لیکن امید ہے کہ کچھ عرصے میں اچھی منصوبہ بندی ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے ایک مشکل موسم سرما کا سامنا کیا جس میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-0 کی ایشز کی شکست شامل تھی.

جبکہ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 1-0 کی شکست نے بھی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر