
نئے سیٹلائیٹ ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اینٹارکٹِک سمندر کی برف تقریباً نصف صدی میں اپنی دوسری پست ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی اینٹارکٹک کی برف کی چادروں کا پگھلنا عالمی سطح پر سمندروں کو 10 فٹ تک بلند کر سکتا ہے۔
تجزیے میں انکشاف کیا گیا کہ مارچ میں سمندر کی برف جو اینٹارکٹک کو ڈھکی ہوئی تھی1991-2020 کی اوسط برف سے 26 فی صد کم تھی، بالخصوص روس، امنڈسین اور شمالی ویڈیل سمندر میں اور یہ سطح 44 سال کی کم ترین سطح ہے۔
کوپرنِکس کلائمٹ چینج سروس کی جانب سے موصول ہونے والے ڈیٹا میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ مارچ ریکارڈ پر پانچواں گرم ترین مارچ تھا۔ عالمی سطح پر اس سال مارچ کا اوسط درجہ حرارت 1991 سے 2020 تک مارچ کے اوسط درجہ حرارت 0.4 ڈگری سیلسیئس زیادہ تھا۔
برٹش اینٹارکٹک سروے سے سائنس دانوں کو پہلے نتیجہ خیز ثبوت کے متعلق علم ہوا کہ بڑھتی گرین ہاؤس گیسز مغربی اینٹارکٹیکا میں بحیرہ امنڈسین پر طویل مدت گرم اثرات مرتب کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب دوسروں نے یہ تعلق پیش کیا تو کوئی اس کو اب تک ثابت کرنے کے قابل نہیں تھا۔
سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ مغربی اینٹارکٹک کی برف کی چادروں کا پگھلنا عالمی سطح پر سمندروں کو 10 فٹ تک بلند کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News