Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی حکم نہیں دیں گے، پنجاب کا معاملہ ہائیکورٹ میں لے کرجائیں، سپریم کورٹ

Now Reading:

کوئی حکم نہیں دیں گے، پنجاب کا معاملہ ہائیکورٹ میں لے کرجائیں، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم پجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے، پنجاب کا معاملہ ہائیکورٹ میں لیکرجائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سماعت کے آغاز میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب روسٹرم پر آگئے اور عدالت سے کہا کہ رات کو نجی ہوٹل میں تمام ایم پی ایز نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی بنا دیا۔ سابق گورنرآج حمزہ شہباز سے باغ جناح میں حلف لیں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز نے بیوروکریٹس کی میٹنگ بھی آج بلا لی ہے۔ آئین ان لوگوں کیلئے انتہائی معمولی سی بات ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے۔ پنجاب کا معاملہ ہائیکورٹ میں لیکر جائیں۔

جسٹس مظہرعالم نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی کے دروازے سیل کر دیے گئے تھے۔ کیا اسمبلی کو اس طرح سیل کیا جا سکتا ہے؟

Advertisement

اعظم نذیر تارڑ وکیل مسلم لیگ ن نے عدالت سے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی عوام کے نمائندے ہیں۔ عوامی نمائندوں کو اسمبلی جانے سے روکیں گے تو وہ کیا کریں؟

چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے۔

چیف جسٹس نے اعظم نذیر تارڑ اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں

شہباز شریف نے سپریم کورٹ سے قومی اسمبلی بحال کرنے کی استدعا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر