
آج ہم پاکستان کی کچھ مشہور شخصیات کی تصاویر لائیں ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
ان دونوں بہنوں کا شمار ٹاپ کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن یہ اس تصویر کی طرح آج بھی کافی معصوم دکھتی ہیں۔
سفید فراک میں عروہ حسین ہیں اور نیلے میں ماورا، عروہ اداکاری کے ساتھ اکثر گلوکاری کا شوق بھی پورا کرتی نظر آتی ہیں۔
اس تصویر میں موجود بھی دونوں بہنیں ہیں اور دونوں پاکستان کی مشہور اداکاراؤں کے طور پر جانی جاتی ہیں، انگوری فراک والی بچی سجل اور نیلے فراک والی صبور علی ہیں۔
یہ پیارا سا بچہ اب خود ایک گول مٹول سے بیٹے کا والد بن چکا ہے، یہ ہیں ہم سب کے پسندیدہ حمزہ علی عباسی۔
ان کی مسکراہٹ سے ہی شرارت کا اندزہ ہورہا ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ آج بھی اسی طرح مسکراتی ہیں، بھارت اور پاکستان میں دھوم مچانے والی اداکارہ ماہرہ خان۔
پاکستان کو ورلڈ کپ دلانے والے کپتان کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے، جی ہاں یہ ہیں عمران خان۔
راک اسٹار اور چھنو کی آنکھ گانے والے یہ گلوکار اب تھوڑے سنجیدہ تو لگتے ہیں مگر شرارت پھر بھی ان کی آنکھوں سے جھلکتی ہے، یہ ہیں علی ظفر۔
اس تصویر میں موجود بچی بہت پیاری اور گم صم ہے لیکن بڑے ہوکر یہ کافی چلبلی اور نٹ کھٹ سی اداکارہ بن چکی ہیں ،ڈمپل والی یہ پیاری سی بچی ہانیہ عامر ہیں۔
جیسے یہ بچپن میں شرمیلے انداز میں مسکراتے تھے ویسے ہی یہ آج بھی شرمیلے ہیں لیکن اب کافی اسمارٹ اداکار ہیں، یہ ہیں احد رضا میر۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News