مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بھی رولنگ کا دفاع نہیں کیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بھی رولنگ کا دفاع نہیں کیا، عمران خان اور کرائے کے ترجمان رولنگ کا دفاع کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے دفاع کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ مارا ہے، اٹارنی جنرل نے رولنگ کا دفاع کرنے سے انکارکردیا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کرکے ملک کے خلاف سازش کی۔
انہوں نے کہا تھا کہ فرح خان آپ کے پنجاب میں فرنٹ پرسن تھیں، فرح خان نے ہر تقرری اور ٹرانسفر سے رشوت کھائی، اب صرف فرح گیٹ کمیشن بنے گا، عمران خان اورانکی اہلیہ کا ٹرائل ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان نے اسمبلی کو کیوں تحلیل کیا، تحقیقات کرواتے، عمران خان کہتے ہیں بیرونی سازش ہوئی، عمران خان کو گھر بھیجنا ہی اپوزیشن کا مقصد تھا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا تھا کہ 5 دن ہوگئے ملک کو تکبر اور ضدی شخص کا سامنا ہے، حکومت میں تھے معیشت کو تباہ کیا، مہنگائی میں اضافہ کیا، ملک میں آئینی اور معاشی بحران جاری ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ آئین شکنوں کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلے گا، عمران خان کو جو شخص چھوڑ جائے وہ غدار ہے، عمران خان نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، عمران خان نے ملک میں سویلین مارشل لاء لگایا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
