
کراچی ٹریفک پولیس نے ایک مرتبہ پھر شہریوں کے چالان شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ چالان نا ہونے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں، کمرشل گاڑیوں نے سنگین خلاف ورزیاں کیں، ڈبل پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزیاں بھی کی گئیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے خط میں لکھا کہ اچھی شہرت کے حامل افسران خلاف ورزی پر چالان کرنے کے مجاز ہوں گے۔ اے ایس آئی سے لے کر انسپکٹر رینک تک کے افسر کو چالان کا اختیار حاصل ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News