Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنبیر اور عالیہ ہنی مون کیلئے کونسے ملک جائینگے؟

Now Reading:

رنبیر اور عالیہ ہنی مون کیلئے کونسے ملک جائینگے؟

کچھ عرصے سے بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبروں کے خوب چرچے ہو رہے ہیں، اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ یہ جوڑی ہنی مون میں کہاں جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریبا ت 13 سے 17 اپریل کو ممبئی میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے مزید کہنا ہےکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنے ہنی مون کے لیے جنوبی افریقہ جائیں گے۔

رنبیر

شادی کس مقام پر ہوگی؟

Advertisement

 بالی ووڈ جوڑی نے شادی کے لیے رشی کپور کے گھر کرشنا راج (آر کے) ہاؤس کا انتخاب کیا ہے۔

کرشنا راج - فوٹو: سوشل میڈیا

کون کونسے بالی ووڈ اسٹارز شادی کو چار چاند لگائیں گے؟

لیگ ہونے والی فہرست کے مطابق اس شادی میں انڈسٹری کے نامور ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، آدیتیا چوپڑا، زویا اختر، مسابا گپتا، ورن دھاون،آدیتیا روئے ، روہیت دھاون، ایان مکھرجی، ارجن کپور، منیش ملہوترا، اکنشا رانجن اور انوشکا رنجن شرکت کرینگے۔

رنبیر

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہےکہ بھٹ اور کپور خاندان کے افراد جن میں مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ کے جبکہ دوسری جانب کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور سیف علی خان شامل  ہیں ، ان کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ  شاہ رخ خان بھی اس شادی میں شرکت کرینگے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی دوست اور بالی ووڈ کی صف اول کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون بھی شرکت کرینگی جوکہ دلہا کی سابقہ گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔

واضح رہےکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی مشہور فلمی جوڑی ہے، دونوں اسٹارز اکثر اپنی دوستی اور تعلق کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر