
ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 کروڑ 60 لاکھ سال قبل زمین پر گرنے والے سیارچے کے نتیجے میں مرنے والے ایک ڈائنوسار کی ایک ٹانگ، ٹکرانے والے سیارچے کے ٹکڑے کے ساتھ دریافت ہوئی ہے۔
امریکی ریاست شمالی ڈکوٹا کے علاقے ٹینِیس سے ملنے والی ٹانگ کی باقیات کا تعلق تھیسیلوسارس سے ہے۔
یہ ڈائنوسار ایک چھوٹا سبزہ خور ڈائنوسار تھا جس کی یہ ٹانگ سیارچے کے ٹکرانے کی نتیجے میں الگ ہوئی تھی۔
ماہرینِ باقیات کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا دریافت ہونے والا پہلا ڈائنو سار ہے جو سیارچے کی اس ٹکر سے متاثر ہوا۔
اس سیارچے کی ٹکر کے نتیجے مییں 93 میل چوڑا گڑھا بنا جو آج خلیجِ میکسیکو ہے۔
ڈائنو سار کو صفحہ ہستی مٹٓا دینے والی چھ میل لمبی اس چٹان کے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ انہوں نے اس چٹان کا ایک ٹکڑا بھی دریافت کیا ہے۔
شمالی ڈکوٹا میں کھدائی کی جگہ پر موجود یونیورسٹی آف مانچیسٹر کے ماہرِ باقیات روبرٹ ڈی پالما نے زبردست دریافتیں کیں۔
یہ دریافتیں اب تک پہلا طبعی ثبوت پیش کر سکیں گی کہ کریٹیسیئس دور کے آخر میں ایک سیارچے کی ٹکر سے ڈائنو سار صفحہ ہستی سے مٹے۔
آئندہ ہفتے سر ڈیوڈ ایٹنبورو کی نئی بی بی سی ڈاکیومنٹری میں اس علاقے میں ہونے والی نئی دریافتوں کے متعلق انکشافات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News