یورپی یونین کے رہنماؤں نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر شارل مشیل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ روس پر یوکرین میں جنگ ختم کرنےکا دباؤ بڑھانے کے لیے روس کی گیس اور تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ یورپی یونین کے لیڈرز فی الحال روسی کوئلے پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں نہ کہ گیس اور تیل پر تاہم آسٹریا اور ہنگری کی جانب سے روسی تیل اور گیس پر پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال یورپی یونین کی گیس کی چالیس فیصد مانگ روسی قدرتی گیس سے پوری کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ یورپی یونین چین کے بعد روسی تیل کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
