
دنیا کے بڑے کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس نے بھارت میں اپنی سروسز کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق کوائن بیس کو انڈیا میں کرپٹو کرنسی کی لین دین کی اجازت مل گئی ہے۔
کوائن بیس کے شریک بانی اورچیف ایگزیکٹو آفیسربرائن آرم اسٹرونگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دنیا کے دوسرے بڑے ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج نے بھارت کے کرپٹواورویب 3 اسٹارٹ اپس میں 150 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوائن بیس کی بٹ کوائن پر پابندیاں مزید سخت
بھارت میں اس پلیٹ فارم پرپہلے دن ہی ٹریڈنگ کے لیے 157 ڈیجیٹل اثاثے پیش کردیے گئے۔
Chalo shuru karein!
That’s how you say “Come, let’s get started!” in Hindi and that’s our guiding light as we work to serve and grow the crypto and web3 community in India.
Learn more 👇https://t.co/d0McVp5AAy
— Coinbase 🛡️ (@coinbase) April 7, 2022
بھارت میں اپنی خدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ہم بھارت سے ایک ہزارنئی ملازمتیں دینے کے ساتھ ساتھ نئے استعمال کنندگان کوترغیب دینے کے لیے مختلف پروگرامزپیش کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: امریکا کے سب سے پرانے بینک کا بٹ کوائن وصول کرنے کا اعلان
جن میں کوائن بیس کے نئے استعمال کنندگان کومراعات اورنئے صارفین کوکرپٹوٹریڈنگ کی ترغیب دینے کے لیے ریفرل پروگرام بھی شامل ہیں۔
بھارتی صارفین کوائن بیس سے کرپٹو کی خریداری کے لیے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یوپی آئی) استعمال کریں گے۔ بھارت کے معاشی سروے برائے سال 2021-22 کے مطابق یوپی آئی ٹرانزیکشنزکے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑاورواحدریٹیل پیمنٹ پلیٹ فارم ہے۔
واضح رہے کہ کرپٹوکرنسی کی خرید وفروخت کرنے والے دنیا کے بڑے کرپٹو ایکسچینج نے گزشتہ ماہ کینیڈا،سنگاپوراورجاپانی شہریوں کے لیے یکم اپریل سے کرپٹو ٹرانزیکشن کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کوائن بیس کی اس نئی پالیسی کا اطلاق ان تمام صارفین پرہوگا جو کوائن بیس کا والٹ نہ رکھتے ہوئے کسی دوسرے کو کرپٹوکرنسی بھیجتے پیں۔
یکم اپریل سے لاگو ہونے والی اس پالیسی کے مطابق کرپٹو کرنسی بھیجنے والوں کی شناخت اوروصول کنندگان کے رہائشی پتے بھی طلب کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News