Advertisement
Advertisement
Advertisement

فریال تالپور کی ضمانت منظور

Now Reading:

فریال تالپور کی ضمانت منظور
فریال

اسلام آباد ہائی کورٹ نےمنی لانڈرنگ کیس میں نامزدآصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نےفریال تالپور کوایک کروڑروپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

نیب نے آصف علی زرداری کی ہمشیرہ  کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔

نیب نے تحریری جواب  عدالت کوپیش کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ فریال تالپور جعلی بینک اکاونٹس کیس کی نامزد ملزمہ اور مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے مؤقف اپنایا کہ فریال تالپور کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا ہے، ملزمہ جعلی اکاونٹس کیس کی اہم کمپنی زرداری گروپ کی سی ای او ہیں۔

Advertisement

کمرہ عدالت میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ ملزمہ کا اس کیس میں کردار کیا ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹرکاہ کہناتھا کہ جعلی اکاؤنٹس سے شروع ہونے والی ٹرانزیکشن فریال تالپور کے اکاونٹ تک گئیں۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کوبتایا کہ ملزمہ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم نکلوائی جوکہ ایک جعلی ٹرانزیکشن تھی۔

Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا جس اکاونٹ میں رقم گئی وہ اکاونٹ فریال تالپور نے ڈیکلئیر کر رکھا ہے؟ اگر وہ اکاونٹ ڈیکلئیر کر دیا گیا تھا تو اسے جعلی اکاونٹ نہیں کہہ سکتے۔

نیب پراسیکیوٹرکاکہناتھاجس اکاونٹ سے رقوم گئیں وہ جعلی اکاونٹ ہے۔

نیب نےعدالت میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ فریال تالپور زرداری گروپ کے اکاونٹس کی دستخط کنندہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نےسابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی تھی اور نیب نے فریال تالپور کی درخواست میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔

Advertisement

فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت کیلئے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔

Advertisement
Advertisement

نیب نے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر آصف علی زرداری کو 10 جون اور فریال تالپور کو 14 جون 2019 کو حراست میں لیا تھا۔

ملزمہ پر بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں معاونت کا الزام ہے جب کہ آصف علی زرداری پر منی لانڈرنگ اور پارک لین کمپنی کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر