Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرائم کے منعظم گروہوں کے خلاف مؤثر انداز میں کام جاری ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

Now Reading:

جرائم کے منعظم گروہوں کے خلاف مؤثر انداز میں کام جاری ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ جرائم کے منعظم گروہوں کے خلاف مؤثر انداز میں کام جاری ہے۔

بول نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف شعیب برنی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ کراچی میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے پروایکٹیو پولسنگ کی ضرورت تھی جس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ بار بار جرائم کی واردتوں میں ملوث ملزمان کا  کریمنل ریکارڈ مرتب کرنے سے فائدہ ہوا ہے، کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کے رسپارنس ٹائم میں بہتری لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تھانوں کی پولیس موبائلز کی پیٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں 2022 جنوری سے  اپریل  کے رواں ماہ کے دوران 247  پولیس مقابلے ہوچکے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایا کہ رمضان المبارک میں جرائم کی واردتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اس کو روکنے کے لئے اقدامات کئے ہیں، رمضان میں مقامی ملزمان کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں سے کریمنل بھی واردتوں کے لئے کراچی کا رخ کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیکورٹی آف ولنربل اسٹیبلشمنٹ کا بہت اچھا لاء بنایا ہے اس کے آثرات سامنے آرہے ہیں، قانون آنے کے بعد ہم مختلف مارکیٹس ، مختلف ریسٹورنٹس ، مختلف بینکس کے پاس گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے منعظم گروہوں  کے خلاف مؤثر انداز میں کام جاری ہے، ہماری کوشش ہے ضمانت کے مرحلے کو مزید سخت کریں تاکہ بدمعاشوں کو فوری رہائی نہ مل سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر