Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ زائرین کے سفر کو آسان بنانے کے لیے مکہ مکرمہ میں 60 سرنگیں ٹریفک کے لیے بحال

Now Reading:

عمرہ زائرین کے سفر کو آسان بنانے کے لیے مکہ مکرمہ میں 60 سرنگیں ٹریفک کے لیے بحال
عمرہ زائرین کے سفر کو آسان بنانے کے لیے مکہ مکرمہ میں 60 سرنگیں ٹریفک کے لیے بحال

عمرہ زائرین کے سفر کو آسان بنانے کے لیے مکہ مکرمہ میں 60 سرنگیں ٹریفک کے لیے بحال

مکہ مکرمہ میں 60 سرنگیں صفائی کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں جس کی وجہ سے عمرہ زائرین کو سفر میں آسانی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے شہر میں ٹریفک سے نمٹنے کےلیے 60 پہاڑی سرنگوں کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان سرنگوں کے کھل جانے سے عمرہ زائرین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حرمین شریفین، انتظامیہ کا عمرہ زائرین کے لیے سو دروازے کھولنے کا فیصلہ

Advertisement

مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ رمضان  سے قبل ہی پہاڑی سرنگوں کی صفائی اوردیکھ بھال کا کام مکمل کرلیا گیا تھا تاکہ عمرہ زائرین حرم شریف آنے جانے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرنگوں میں انتباہی آلات سمیت الیکٹرانک نیٹ ورک بلب اور آگ بجھانے والے سلنڈر کو ہماری تکنیکی ٹیمیں چیک کررہی ہیں۔

مکہ مکرمہ کے میئر کے سیکرٹری انجینئر ھزاع الشریف کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں 60 پہاڑی سرنگیں ہیں جن کی مجموعی لمبائی 30 کلومیٹر سے زائد ہے۔

ھزاع الشریف کا کہنا تھا کہ ان سرنگوں میں 66 ہزار 935 بلب لگائے گئے ہیں جبکہ 599 ایگزاسٹ فین سمیت 42 جنریٹر بھی موجود ہیں۔ علاوہ ازیں آگ بجھانے والا نیٹ ورک، کمپیوٹر سسٹم اور واٹر پمپ بھی لگایا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے رش سے بچنے کیلیے مقامات مخصوص

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ زائرین کو حرم شریف آنے جانے کی کسی قسم کی دشواری نہ ہو اور انہیں جو سہولتیں بھی مہیا کی جا سکتی ہوں وہ کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر