ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی
سعودی عرب کا پاسپورٹ عالمی سطح پر کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک کے پاسپورٹس پر برتری حاصل کرکے دسویں نمبر پر آگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سطح پر سعودی عرب کے پاسپورٹ نے دسویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جس کے بعد سعودی پاسپورٹ مشرق وسطی کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طاقتور پاسپورٹس کا فیصلہ ریاست کے کاروباری ماحول کے گراف کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ملک کی معیشت کو دیکھ کر کیا گیا ہے جبکہ مختلف ممالک میں سرمایہ کاری کے امکانات کا ہمہ جہتی تصوراس کا معیارہے۔
واضح رہے کہ سعودی پاسپورٹ نے عالمی سطح پر کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک کے پاسپورٹس پر برتری بھی حاصل کرلی ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر کے ملکوں کے پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی عالمی تنظیم ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کیو ٹو 2022 نے بھی اپنی فہرست جاری کی ہے۔
ہینلے کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر کے ممالک میں 109 ویں پوزیشن پر آگیا ہے جس کی صرف 31 ممالک میں ویزا فری انٹری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فہرست میں پاکستان کا ایک درجہ بہتر تھا، ہرے پاسپورٹ کو ایک سہ ماہی بعد ہی ایک نمبر تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یمن، صومالیہ ، فلسطین ، نیپال، شمالی کوریا اور لیبیا ہینلے انڈیکس میں پاکستان سے بہتر ہیں جبکہ صرف جنگ سے متاثرہ ملک شام عراق اور افغانستان ہی پاکستان سے نیچے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
