Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل 2022: سیزن کے پہلے ہفتے میں ناظرین کی تعداد میں 33 فیصد کمی

Now Reading:

آئی پی ایل 2022: سیزن کے پہلے ہفتے میں ناظرین کی تعداد میں 33 فیصد کمی
آئی پی ایل 2022: سیزن کے پہلے ہفتے میں ناظرین کی تعداد میں 33 فیصد کمی

آئی پی ایل 2022: سیزن کے پہلے ہفتے میں ناظرین کی تعداد میں 33 فیصد کمی

تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق آئی پی ایل سیزن 15 کے پہلے ہفتے میں ناظرین کی تعداد میں 33 فیصد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بارک) نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن 15 کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

Advertisement

بارک کے مطابق آئی پی ایل سیزن 15 کے پہلے ہفتے میں ناظرین کی تعداد میں 33 فیصد کی زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر ناظرین کی رسائی بھی 14 فیصد کم ہوکر 229.06 ملین رہ گئی ہے، گذشہ سال 267.7 ملین تھی۔

آئی پی ایل کے رواں سیزن کے پہلے آٹھ میچز کا ٹی وی آر 2.52 رہا ہے جبکہ گذشتہ سیزن میں یہ 3.75 ریکارڈ کیا گیا تھا، یہ نمبرز 26 مارچ سے یکم اپریل کے دوران کے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل میچز کے لائیو کوریج کرنے والے دو چینلز اسٹار اسپورٹس ون اور اسٹار اسپورٹس ون (ہندی) کی رینکنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisement

اسٹار اسپورٹس ون (ہندی) بارک کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے جو کہ رواں سیزن میں آئی پی ایل کے ناظرین کی تعداد میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر