Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی جلد کے خلیات کی گھڑی پیچھے کرنے اور جوانی میں کامیابی

Now Reading:

انسانی جلد کے خلیات کی گھڑی پیچھے کرنے اور جوانی میں کامیابی

ہم چاہتے ہیں کہ ہماری جلد ویسی ہی ہوجائے جیسی کہ 20 سال کی عمر میں تھی۔ اب ایک ادارے کے سائنسدانوں نے انسانی جلد کی ری پروگرامنگ کرکے اسے پرانی حالت میں لانے کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے عمررسیدگی کے ظاہری اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

سات اپریل کو جرنل ای لائف میں شائع سائنسی تحقیق میں بابراہم انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انسانی جلد کے خلیات کو الٹے وقت میں جست لگوائی ہے جسے انہوں نے ٹائم جمپ کا نام دیا ہے۔ ری پروگرامنگ کرکے انہوں نے خلیات (سیلز) کی کیفیت ویسی ہی کردی ہے جیسا کہ وہ 30 سال کی عمر میں جوان اور توانا نظرآتے ہیں۔ اس طرح بوڑھے خلیات میں بھی حیاتِ نو دوڑانے میں کامیابی ملی ہے۔

بڑھاپے کے ساتھ ساتھ جلد کے خلیات اپنی توانائی کھودیتے ہیں اور ان میں لچک ختم ہوجاتی ہے۔ خلوی سطح کی یہ تبدیلی جلد پر جھریوں اور نشانات کی صورت میں طاہر ہوتی ہے۔ وجہ ظاہر ہے کہ ہماری جلد بھی ہمارے ساتھ بوڑھی ہوتی رہتی ہے۔ تاہم اس کا علاج ری جنریٹو میڈیسن کی صورت میں موجود ہے تاہم بہت کامیابی نہیں ملی ہے۔

اس نئی ٹیکنالوجی میں خاص قسم کے اسٹیم سیل (خلیاتِ ساق) لیے گئے ہیں جو ہرقسم کے خلیات میں ڈھل سکتے ہیں۔ ان کی بدولت بوڑھے خلیات کی ری پروگرامنگ کرکے جوان خلیات پیدا کئے گئے ہیں جو بالخصوص جلد کے خلیات سے تعلق رکھتے ہیں۔

Advertisement

اس ضمن میں پہلی پیشرفت 2007 میں سامنے آئی تھی۔ جب کہا گیا کہ اسٹیم سیل ہر قسم کے خلیات میں ڈھالے جاسکتے ہیں۔ اب نئے طریقے کو میچوریشن فیزٹرانزیئنٹ ری پروگرامنگ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں 50 دن لگے ہیں اور تیرہویں دن عمررسیدہ خلیات کا بڑھاپا دور ہونا شروع ہوگیا۔ اب جو خلیات بنے وہ کئی ٹیسٹ کے لحاظ سے جوان اور کم عمر اور توانا تھے۔

لیکن یہ سیل ری پروگرامنگ کا پہلا مرحلہ ہے جس میں کامیابی ملی ہے اور توقع ہے کہ اس سے کم ازکم جلد کے خلیات توانا بنانے میں کامیابی حاصل ہوسکے گی۔ تاہم اس میں مزید کئی برس لگ سکتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر