قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر عمر گل نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کی وجہ بتا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ٹیسٹ سیریز ہارگئے کیونکہ ہم نے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ نہیں اٹھایا۔
عمر گل نے کہا کہ ہمارے اسپنرز کو بہتر کارکردگی دکھانی چاہیے تھی لیکن پچز ہموار تھیں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر آپ گھر پر کھیلتے ہیں، تو آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ اس فائدے کو زیادہ سے زیادہ کریں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران پچز کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلے دو ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے جبکہ آخری ٹیسٹ میچ جیت کر آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کر لی۔
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد پاکستان نے اگلے دونوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کی جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی آسٹریلیا نے جیتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
