Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب؛ ق لیگ کا فریق بننے کے لیےعدالت سے رجوع 

Now Reading:

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب؛ ق لیگ کا فریق بننے کے لیےعدالت سے رجوع 
پرویز الہی، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ق نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری کامل علی آغا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی۔

کامل علی آغا کی جانب سے عامر سعید راں ایڈوکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی۔

ق لیگ نے متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں چودھری پرویز الہی بھی امیدوارہیں۔

عامر سعید راں ایڈوکیٹ نے ق لیگ کی طرف سے یہ مؤقف بھی پیش کیا کہ لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز اور دوست محمد مزاری کی درخواست زیرسماعت ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس ہمیں بھی فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement

ق لیگ نے درخواست میں مؤقف دیا کہ اراکین اسمبلی کو مختلف ہوٹلز میں محبوس رکھا گیا ہے۔ مبحوس اراکین اسمبلی کو ہوٹلز سے باہر نکالنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہورہائیکورٹ نے دوست محمد مزاری اور حمزہ شہباز کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے۔

عدالت نے دوست محمد مزاری اور حمزہ شہباز کی درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے اسپیکرپنجاب اسمبلی، آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین کو 11 اپریل کیلئے نوٹس جاری کیے۔

حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے تقررکے لیے بلا جواز تاخیر کی جا رہی ہے۔ حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب کا انتخاب نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ فریق ہیں۔

حمزہ شہباز نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے فوری وزیراعلی کے انتخابات کرائے جائیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کا اقدام بھی غیر قانونی قراردیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر