احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ووٹنگ کا سامنا نہیں کررہی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان فاشسٹ ہے، اس میں اسپورٹس مین شپ نہیں ہے، آج ہر حال میں ووٹنگ ہوگی، اس وائرس کو نکال کر جائینگے۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے اپنی انا کی وجہ سے سسٹم کو یرغمال بنایا ہے، اسپیکرصاحب مسلسل بنی گالہ فون ملا رہے ہیں، فون نہیں مل رہا۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسپیکر کواجازت نہیں مل رہی کہ اسمبلی کا اجلاس چلائے، حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ووٹنگ کا سامنا نہیں کررہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
