مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جلد از جلد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جلد از جلد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے، اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کوئی شرائط نہیں رکھی گئیں، یہ غلط خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی اجلاس میں تاخیر کرکے سپریم کورٹ کے حکم کی وائیلیشن نا کرے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹھ بجے ووٹنگ کروانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اس قسم کی غلط خبریں پھیلائی جارہی پیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری ووٹنگ کروائی جائے، ہم نے حکومت کی کوئی شرط نہیں مانی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
