Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان مہاجرین رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک

Now Reading:

پاکستان مہاجرین رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک
قائداعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مہاجرین کی بڑی تعداد رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  مہاجرین کے مسائل سے متعلق ویڈیو بیان  میں کہا کہ پاکستان پچھلے چالیس برس افغان مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے جبکہ پاکستانیوں نے مہاجرین کو پناہ دینے کے سلسلے میں بڑے دل کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم  نے کہا کہ مہاجرین کی شاندار مہمان نوازی کرنے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ 80 فیصد سے زیادہ مہاجرین ترقی پذیر ممالک میں ہے جن میں  70 فیصد سے زیادہ مہاجرین خواتین اور بچے ہیں ۔

پناہ گزینوں کا عالمی اجلاس: وزیراعظم عمران خان جینیوا پہنچ گئے

اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مہاجرین کے مسائل دوگنا بڑھ چکے ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کو اس ضمن میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا  کہ ایسے تنازعات کو روکنا ہوگا جن کے باعث مہاجرین کی بڑی تعداد جنم لیتی ہے اور ترقی یافتہ ممالک تنازعات کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وزیر اعظم عمران خان  گلوبل ریفیوجی  فورم میں شرکت کے لیے  جینیوا پہنچ گئے تھے، اقوام متحدہ  میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے جینیوا  وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ سوئس حکومت کے نمائندے اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس اہم اجلاس کے موقع پرسوئٹزرلینڈ میں پاکستانی سفیرسمیت دیگر افراد بھی موجود تھے جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری اور سیکرٹری خارجہ وزیراعظم کے ہمراہ جنیوا پہنچے  تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریقین تنازعے کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں، معاہدے کی شرائط کی پوری طرح پابندی کریں، انتونیو گوتریس
رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف میں کمی کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن رضا مند
غزہ پر 2 سال سے چھائی خون آشام رات کا اختتام قریب، حماس اور اسرائیل امن منصوبے پر متفق ہوگئے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
ہسپانوی پارلیمنٹ کا بڑا اقدام ، اسرائیل پر پابندیوں کے فیصلے کی توثیق کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر