مشہور بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کی پاکستانی سیاست میں غیر معمولی دلچسپی، اداکارہ نے پاکستانی سیاست پر ٹوئٹ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ٹوئٹ کے زریعے پاکستان کی قومی اسمبلی کی بحالی اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کو سراہا ہے۔
پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی تعریف کی۔
Looks like the Supreme Court of #Pakistan stood up for its country and citizens and not their government.. so apparently it is possible. Sigh!
Advertisement— Swara Bhasker (@ReallySwara) April 8, 2022
سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اپنے ملک اور شہریوں کے لیے کھڑی ہے نہ کہ اپنی حکومت کے لیے۔‘
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تو یہی ظاہر کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنے تاریخی فیصلے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ سوارا بھاسکر بھارت کی نامور اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں کرینہ اور سونم کپور کے ساتھ فلم ویرے دی ویڈنگ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
