
قومی ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں فاسٹ بولروہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ گیا ہی نہیں توڈی پورٹ کیسے ہوسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ دی ہنڈرڈ لیگ کھیلنے کے لیے معاہدہ ہوا ہے تاہم اگست میں ہونے والے اس ایونٹ کے لیے ویزا پراسس ابھی شروع نہیں ہوا۔
وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اچھی پرفارمنس کے لیے ٹریننگ کررہا ہوں، کوشش ہوگی کہ جس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے اس پرپورا اتروں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News