
بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی انڈین میڈیا پر بحث کا گرما گرم موضوع بنی ہوئی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ دونوں اس آنے والے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ کر ایک ہونے والے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ بھی اکشے کمار اور جیکلین فرنانڈیس کی طرح بھارتی شہری نہیں ہیں۔
بے حد کم وقت میں خود کو بولی وڈ کی ٹاپ اداکارہ کی فہرست میں شامل کرنے والی عالیہ بھٹ نے اپنے اب تک کے چھوٹے سے کیریئر میں کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔
حال ہی میں “آر آر آر” سے سرخیوں میں آنے والی عالیہ بھٹ اب اپنی شادی کے حوالے سے ہیڈلائنز کی زینت بن ہوئی ہیں۔
بولی وڈ میں اپنا ڈنکا بجانے والی عالیہ بھٹ کے پاس برطانوی شہریت ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بھارتی حکومت کو چننے کے لیے اپنا قیمتی ووٹ بھی نہیں دے پاتیں۔
برطانوی شہریت کے حوالے سے ان کے والد مہیش بھٹ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ عالیہ کی ماں یعنی سونی رازدان برطانوی نژاد ہیں۔ ان کی پیدائش برمنگھم میں ہوئی تھی۔ اس لئے عالیہ بھٹ کو برطانوی شہریت ملی ہے۔
عالیہ نے بھی ایک بار اپنے پاس بھارتی شہریت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بدقسمتی سے میں ووٹ نہیں کرسکتی کیونکہ میرے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے۔
واضح رہے کہ اکشے کمار نے کئی سال پہلے بھارتی شہریت چھوڑ کر کینیڈا کی شہریت حاصل کی تھی۔ ایسے میں بھارت قانون کے حساب سے نہ تو اکشے کمار ایک بھارتی شہری ہیں، نہ ہی یہاں انہیں ووٹ دینے کا حق ہے۔
جیکلین فرنانڈیس کے پاس بھی سری لنکا کی شہریت ہے۔ ان کے والد سری لنکا اور ماں ملائشیا سے ہیں۔ جیکلین نے سال 2006 میں مس یونیورس کے لیے سری لنکا کی نمائندگی کی تھی۔
اب لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیونکہ بھارت میں دوہری شہریت کا قانون نہیں ہے تو کیا رنبیر کپور سے شادی کے بعد عالیہ بھٹ بھارتی شہریت لیں گی؟
عالیہ بھٹ اور اکشے کمار کے علاوہ بولی وڈ میں کئی ایسے اسٹارز ہیں، جن کے پاس بھارتی کی شہریت نہیں ہے۔ عمران خان، سنی لیون، کٹرینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، نرگس فاخری بھی بیرون ملک کی شہریت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News