Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد الیکشن کمیشن فوری کھولنے کا حکم

Now Reading:

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد الیکشن کمیشن فوری کھولنے کا حکم
اسلام آباد

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد اب الیکشن کمیشن کو بھی فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

احکامات جاری ہوتے ہی چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن  اور دیگر افسران الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کو رات 10 بجے کھولنے کا حکم دیا گیا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کورٹ روم نمبر ون کھونے کی ہدایت کردی ہے اور عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں تاخیر؛ سپریم کورٹ کے دروازے رات 12 بجے کھولنے کا حکم

Advertisement

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے آفس پہنچ گئے ہیں جبکہ عدالت اور اطراف میں رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔

تھوڑی دیر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم پٹیشن پر سماعت ہو گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ بھی اپنے آفس پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کے تحریری حکم نامے میں امید کا اظہار کیا تھا کہ وزیراعظم حلف کی خلاف ورزی اور ملکی مفاد کے خلاف معلومات افشا نہیں کریں گے۔

ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں وزیراعظم کے حلف کا حوالہ دیا تھا اور کہا تھا کہ امید ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے مبینہ دھمکی آمیز خط قومی اسمبلی سے شیئر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط اسپیکر، چیف جسٹس اور چیئرمین سینیٹ کو بھی دکھایا جائے گا۔

چیف جسٹس کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، خط کو ڈی کلاسیفائیڈ کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر