پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار منیب بٹ نے بھی اپنے دیگر ساتھی فنکاروں کی آواز سے آواز ملا کر عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے۔
منیب بٹ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کر دہ اپنے پیغام میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ اللّٰہ نہ کرے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب کے ساتھ ہوا وہ عمران خان کے ساتھ ہو۔
اُنہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ کہیں مسلم بلاک بنانے کی قیمت نہ چکانی پڑے۔
Allah na karey jo shaheed ZA Bhutto shb k sath hua wo dobara IK k sath ho !
Kahin Muslim block bananey ki qeemat na chukani parey.Advertisement— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) April 10, 2022
واضح رہےکہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار آئی اور عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔
پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں میں ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ، جی ڈی اے، بی اے پی اور بعض دیگر آزاد اراکین شامل تھے۔
عمران خان 3 سال 7 ماہ 21 دن تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔
عمران خان پارلیمانی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں باقاعدہ آئینی طریقہ کار کے تحت عدم اعتماد کی قرارداد کے ذریعے اپنے عہدے سے ہٹایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
