Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہ رمضان میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مخلتف شہروں میں کارروائیاں

Now Reading:

ماہ رمضان میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مخلتف شہروں میں کارروائیاں

ماہ رمضان میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے مخلتف شہروں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں مس برانڈنگ اور مس لیبلنگ پر  چپس فیکٹری سیل کردی گئی ، چپس فیکٹری سے 200 کلو مختلف کمپنیوں کے نام پر تیار چپس برآمد کیے گئے۔

دوسری کارروائی ہری پور میں کی گئی، جہاں میڈیکل اسکریننگ سرٹیفکیٹ اور لائسنس نہ رکھنے پر متعدد میٹ شاپس سیل کرکے4 قصاب گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

تیسری کارروائی کوہاٹ میں کی گئی جہاں بیکری  پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مار کر500 لیٹر سے زائد مضر صحت خوردنی تیل برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے نتیجے  میں 1400 کلو چینی، خراب گڑ اور مضر رنگ  ضبط کرلیا گیا تھا۔

Advertisement

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات ہمارے ٹال فری نمبر پر درج کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر