Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف پر فردِ جرم کی سماعت ملتوی

Now Reading:

منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف پر فردِ جرم کی سماعت ملتوی
شہباز شریف

عدالت نے ایف آئی کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پرہدایات لے کرعدالت میں پیش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سنٹرل کورٹ لاہورمیں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی۔

شہبازشریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ حمزہ شہبازعدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔

امجد پرویزوکیل شہبازشریف نے مؤقف پیش کیا کہ شہبازشریف قومی اسمبلی کے سیشن میں ہیں۔ ان کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے۔

Advertisement

حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہونی ہے یہاں سماعت ملتوی کی جائے۔

سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے دیں دوسرا پراسس بھی چلنے دیں۔

وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون اورآئین کی کی پاسداری کریں گے۔ انوسٹی گیشن مکمل ہے اس لیے ضمانت تو کنفرم کردی جائے۔

جج اعجازاعوان نے ایف آئی کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرہدایات لے کرعدالت میں پیش ہوں۔ آپ نے جو بھی کرنا ہے عدالت کو آئندہ سماعت پر آگاہ کریں۔

وکیل شہباز شریف نے کہا کہ میں ملک سے باہر جا رہا ہوں۔ میری غیرموجودگی میں میرے کلائنٹ کے خلاف فردِ جرم عائد نہ کی جائے۔ 25 اپریل تک ملک میں نہیں ہوں عمرہ پر جا رہا ہوں۔

Advertisement

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے جج نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کو تو کوئی اعتراض نہیں تاریخ پر؟

ایف آئی اے کی تفتیشی نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر