Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر خیبرپختونخوا کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

Now Reading:

گورنر خیبرپختونخوا کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
شاہ فرمان

قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے،شاہ فرمان

گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت پاکستان کو بجھوا دیا ہے۔

تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی مستعفی

تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی مستعفی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے مطابق تمام ارکان اسمبلی نے استعفے دے دیے۔

Advertisement

شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ استعفے بہت پہلے دے دینے چاہیے تھے، ایمرجنسی اورگورنرراج بھی لگا دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اتوارکودوبارہ باہرنکلیں گے، پاپڑ والے کو وزیراعظم نہیں دیکھ سکتے، گلی کوچوں میں جنگ ہوگی۔

شفقت محمود
سابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے استعفے کی کاپی ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھ کر ان لٹیروں کی سازشوں کو جائز قرار نہیں دے سکتا۔

Advertisement

علی زیدی
پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی کوبھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح غیر ملکی فنڈڈ حکومت کی تبدیلی کو قبول نہیں کرتے، پاکستان کی خودمختاری کی جنگ کا فیصلہ لٹیرے نہیں عوام سڑکوں پر کریں گے۔

مراد سعید
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کوبھجوا دیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو بھکاری بنایا، جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنایا، میرے لوگوں کو پناہ گزین، میری ماں کوزندہ درگورکردیا، میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ ابسولوٹلی ناٹ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فقط میرانہیں میرے ملک کے 22 کروڑعوام کا بھی ہے۔

فرخ حبیب
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں27 اپریل تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا جو وزیراعظم بن رہا ہے وہ کئی سالوں سے نہیں بتا رہا مقصود چپڑاسی کے بینک اکاؤنٹ میں 4 ارب کیسے آیا؟ اس پر بھی سو موٹو لیا جائے گا یا پھرجیلوں میں بند سب چوروں کو باہر نکال دیں۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کیخلاف اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اس امپورٹد حکومت کو نہیں مانتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر