Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیپچون کے درجہ حرارت کے متعلق حیران کن انکشاف

Now Reading:

نیپچون کے درجہ حرارت کے متعلق حیران کن انکشاف

سورج سے 2 ارب 80 کروڑ میل کے فاصلے پر موجود نظامِ شمسی کے آٹھویں سیارے نیپچون کا سرد ترین سیارہ ہونا حیران کن نہیں جس کا اوسطاً درجہ حرارت منفی 207 ڈگری سیلسیئس ہے۔

اب ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ برف کا یہ دیو ہیکل گولا ہمارے گمان سے کہیں زیادہ سرد ہو سکتا ہے۔

ناسا کے محققین نے تقریباً 20 سال کے عرصے میں متعدد مشاہدہ گاہوں سے لی جانے والی نیپچون کی تھرمل انفرا ریڈ تصاویر کا تجزیہ کیا۔

ان کے تجزیے نے انکشاف کیا کہ نیپچون کے اسٹریٹواسفیئر کا اوسط درجہ حرارت 2003 سے 2018 کے درمیان غیر متوقع طور پر 8 ڈگری سیلسیئس گِرا ہے۔

یونیورسٹی آف لیسٹر کے پوسٹ ڈاکٹرل ریسرچ ایسوسی ایٹ اور تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر مائیکل رومن کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی غیر متوقع تھی۔ چوں کہ محققین نیپچون کا مشاہدہ اس کے ابتدائی جنوبی موسمِ گرما سے کر رہے تھے، یہ توقع کی جارہی تھی کہ یہ بتدریج گرم ہوگا نہ کہ سرد۔

Advertisement

تحقیق میں محققین نے متعدد مشاہدہ گاہوں سے حاصل ہونے والی تھرمل انفراریڈ تصاویر کا مطالعہ کیا جس میں چلی کی  یورپی جنوبی مشاہدہ گاہ کی ویری لارج ٹیلی اسکوپ اور جیمینائی ساؤتھ ٹیلی اسکوپ، ہوائی میں نصب دی سُبارُو ٹیلی اسکوپ، کیک ٹیلی اسکوپ اور دی جیمنائی نارتھ ٹیلی اسکوپ اور ناسا کی اسپِٹزر اسپیس ٹیلی اسکوپ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر