Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھوڑے کے ساتھ ٹرین میں سفر کرنا مالک کو مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

گھوڑے کے ساتھ ٹرین میں سفر کرنا مالک کو مہنگا پڑ گیا

مسافروں کے ہمراہ گھوڑے کی ٹرین میں سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے مالک کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھہ واقعہ بھارتی ریاست ویسٹ بنگال کے شہر کولکتا میں پیش آیا جہاں ایک شہری اپنے گھوڑے کے ساتھ ٹرین میں چڑھ گیا جس کے بعد جانور کے سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی پر گھوڑے کے مالک کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ گرفتار شہری نے ٹرین پر ڈکشن نامی علاقے سے نیٹرا تک کا سفر کیا۔

پولیس نے کہا کہ تقریباً 23 کلو میٹر تک سفر طے کرنے کے بعد گھوڑا اور اس کا مالک نیٹرا نامی علاقے میں قائم اپنے گھر پہنچا تو پولیس نے کارروائی کرکے شہری کو گرفتار کرلیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین میں جانوروں کے سفر کی اجازت نہیں، انہیں جانوروں کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی کے لیے خصوصی طور پر ٹرین کا مخصوص خانہ بک کرانا ہوتا ہے۔

مقامی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سفر کے دوران گھوڑے کی موجودگی پر ٹرین میں کئی مسافر خوف وہراس کا بھی شکار رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر