
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں سوچ رہے۔
ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے 29 سالہ محمد عامر نے کہا کہ فی الحال ان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
محمد عامر ان دنوں مختلف لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار کر زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد عامر سے متعلق یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فاسٹ بولر پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے اور کرکٹ بورڈ کے سیٹ اپ میں متوقع تبدیلیوں کے بعد واپسی کا اعلان کریں گے۔
تاہم اب محمد عامر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے زیر انتظام نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News