مشہور پاکستانی اداکارہ صبور علی کو مداح نے ایسی دعا سے دی کے اداکارہ بھی خوش ہوگئیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں صبور علی اور کنزیٰ ہاشمی ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں اور یہ ایک دوسرے کی پڑوسن بھی ہیں اور اس بات سے یقیناً ان کے کئی مداح بھی واقف ہیں۔
حال ہی میں ایک مداح نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کنزیٰ ہاشمی سے بات کرنے کے لیے صبور علی کا سہارا لیا اور بدلے میں انہیں ایسی دعا دی کہ صبور علی نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا۔
صبور علی نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر ایک منچلے مداح کی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں مداح نے صوبر کو مینشن کیا اور لکھا کہ ‘برائے مہربانی کنزیٰ سے بات کروائیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو پیارا سا بچہ دے گا’۔
اداکارہ نے اپنی قریبی دوست سے سفارش کی اور کنزیٰ ہاشمی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ کنزیٰ اس سے بات کرلو، مجھے پیارے بچے چاہئیں۔
جواب میں کنزیٰ ہاشمی نے اپنی انسٹااسٹوری پر ویڈیو شیئر کی اور مداح کا نام مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ‘راہب بیجارانی کیسے ہو؟’ ساتھ ہی اداکارہ نے قہقہہ والا ایموجی بھی بنایا۔
دونوں اداکاراؤں کی اسٹوریز کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں جس پر صارفین دلچسپ تبصرے پیش کررہے ہیں۔
ساتھ ہی کنزیٰ ہاشمی کا مداح بھی اداکارہ کی جانب سے نام لینے اور خیریت پوچھنے پر دونوں اداکاراؤں صبور اور کنزیٰ کا شکریہ ادا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
