Advertisement
Advertisement
Advertisement

پینے کے پانی میں خطرناک دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف

Now Reading:

پینے کے پانی میں خطرناک دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے نیم شہری علاقوں میں کمیونیٹی واٹر سروسز میں دھاتوں کی مقدار، بشمول  یورینیئم کے، میں اضافہ ہوا ہے۔

دی لانسیٹ پلینیٹیری ہیلتھ جرنل میں گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ان کمیونیٹیوں کے کمیونیٹی واٹر سسٹمز تھے جن میں یورینیئم، سیلینیئم، بیریئم، کرومیئم اور آرسینک کی وسیع مقدار موجود تھی۔

سائنس دانوں، بشمول کولمبیا یونیورسٹی میل مین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے، کا کہنا تھا کہ یورینیئم کی موجودگی دائمی امراض لاحق ہونے کے خطرات کو دِکھاتی ہے۔

لیکن انہوں نے مزید کہا کہ اس متعلق بہت محدود تحقیق ہوئی ہے۔

تحقیق کی شریک مصنفہ این نائگرا نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ مطالعوں میں دائمی یورینیئم کا سامنا ہونا اور ہائپر ٹینشن، امراضِ قلب، گردوں کی خرابی اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات میں اضافے کا تعلق سامنے آیا تھا۔

Advertisement

ڈاکٹر نائگرا کا کہنا تھا کہ محققین کا مقصد تھا کہ پورے امریکا میں کمیونیٹی واٹر سسٹم میں دھاتوں کی مقدار کا اندازہ لگائیں اور ان علاقوں کی شناخت کریں جہاں ان سسٹمز کے ذریعے یا تو زیادہ دھات کی مقدار والا پانی فراہم کیا جاتا ہے یا جہاں کا پانی قابلِ قبول سطح سے زیادہ آلودہ ہوتا ہے۔

مطالعے میں اندازہ لگایا گیا کہ تقریباً 90 فی صد امریکی شہریوں کا انحصار عوامی پانی کے نظام ہر ہے، جن میں سے زیادہ تر کا انحصار کمیونیٹی واٹر سسٹم پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر