Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری

Now Reading:

پنجاب کے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری
پنجاب کے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری

پنجاب کے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری

لاہور: محکمہ صنعت وتجارت پنجاب نے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری کردی ہے۔

محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں سستے آٹے کی فراہمی کے لئے اب تک فلور ملوں کو 35 ہزار835 میٹرک ٹن گندم جاری کی جاچکی ہے۔

صوبے بھر میں قائم 317 رمضان بازاروں میں اب تک 10 کلو آٹے کے 38 لاکھ 3 ہزار923 تھیلے فراہم کئے گئے ہیں، 450 روپے فی تھیلے کے حساب سے 32 لاکھ 8 ہزار 750 آٹے کے تھیلے فروخت ہوچکے ہیں۔

رمضان بازاروں میں 80 روپے فی کلو کے حساب سے 42 لاکھ 29 ہزار 596 کلو گرام چینی فروخت ہوچکی ہیں جبکہ مرغی کا گوشت عام مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو اور انڈے 5 روپے فی درجن کم نرخوں پر مل رہے ہیں۔

رمضان بازاروں میں قائم فیئر پرائس شاپس پر پیاز، آلو، ٹماٹر اور بھنڈی سمیت 13 اشیاء ضروریہ 2021ء کی قیمتوں پر مل رہی ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد، قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لئے 1279 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز 14 ہزار 477 انسپیکشنز کیں، خلاف ورزیوں پر67 مقدمات درج ہوئے جبکہ 105 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں خلاف ورزیوں پر 28 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رمضان بازاروں کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، سیکرٹریز اور متعلقہ افسران دورے کررہے ہیں۔

 رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں اور معیار پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، رمضان بازاروں سے روزانہ ہزاروں افراد مستفید بھی ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر