
مصر میں ٹرک اور سیاحوں کی بس میں تصادم کے نتیجے میں 10 سیاح ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی مصر میں ایک ہائی وے پر سیاحوں کی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے چار کا تعلق فرانس اور ایک کا بیلجیم سے ہے۔
صوبائی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ حادثہ قدیم شہر لکسر سے تقریباً 55 کلومیٹر جنوب میں اس وقت پیش آیا جب یہ بس دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع ایسنا کے مندروں کی طرف جارہی تھی۔
حادثے میں سیاحوں کے ساتھ ساتھ پانچ مصری شہری بھی ہلاک ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 14 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ فرانس اور چھ بیلجیئم سے تھے۔
حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News