Advertisement
Advertisement
Advertisement

حدیقہ کیانی اور بلال عباس کو شادی کر لینی چاہیئے، مداحوں کی تجویز

Now Reading:

حدیقہ کیانی اور بلال عباس کو شادی کر لینی چاہیئے، مداحوں کی تجویز

اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی اور بلال عباس کے مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں جلد شادی کرلینی چاہیئے۔

اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے انسٹاگرام پر ساتھی اداکار بلال عباس کے لیے تعریفی پوسٹ کیے جانے کے بعد سے مداحوں کی توجہ اس اداکار جوڑی کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کرنے کی تجویز دے ڈالی ہے۔

حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر بلال عباس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور انہیں ’پاکیزہ روح‘ قرار دیا۔

اداکارہ نے نوجوان اداکار کے ساتھ ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے مقبول ڈرامے ’دوبارہ‘ کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کرنا چاہتی ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ایسے بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جن کا ساتھ آپ کا روح کا رشتہ بن جاتا ہے اور بلال ایسے ہی چند افراد میں سے ایک ہیں، وہ پاکیزہ روح کے مالک ہیں۔

Advertisement

حدیقہ نے کہا کہ بلال عباس ایک محنتی، شریف اور اچھے اداکار ہیں جو فن کی بنیاد کو سمجھتے ہیں۔

حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ انہیں بلال عباس کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اور وہ ان کی مسلسل کامیابی کی منتظر اور دعاگو ہیں۔

گلوکارہ کی جانب سے بلال عباس کے ساتھ تصویر شیئر کیے جانے اور ان کی تعریفیں کرنے پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

جبکہ زیادہ تر لوگوں نے دونوں کی جوڑی کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی زندگی کی جوڑی بھی قرار دیا یہی نہیں بلکہ مداحوں نے گلوکارہ کو اداکار سے شادی کرنے کی تجویز بھی دے دی۔

دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

Advertisement

بعض لوگوں نے حدیقہ کیانی کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے بلال عباس کی اداکاری اور ایمانداری کی تعریفیں کیں اور انہیں ’جینٹلمین‘ قرار دیا۔

بعض مداحوں نے حدیقہ کیانی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں بلال عباس کے ساتھ حقیقت میں بھی شادی کر ہی لینی چاہیئے۔

لوگوں نے دونوں کو حقیقی زندگی کی جوڑی بھی قرار دیا—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ بلال عباس اور حدیقہ کیانی نے ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’دوبارہ‘ میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

ڈرامے میں حدیقہ کیانی کے پہلے شوہر فوت ہو جاتے ہیں اور وہ زائد العمر ہونے کے باوجود خود سے کئی سال کم عمر بلال عباس سے شادی کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر